Tuesday October 22, 2024

تحریک انصاف کےلئے انتہائی لرزہ خیز خبر گولیاں چل گئیں ،جانی نقصان کی اطلاعات

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاڑکانہ کے علاقے نوڈیروکے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستان تحریک انصا ف کے 2 کارکنان کو قتل کردیا ۔ورثا ء کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہم سیاسی لوگ اور پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، مقتولین کچے کے علاقے

روشن جودھ جارہے تھے۔ورثا نے الزام لگایا کہ ناریجو برادری اور کڑیو برادری کے ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

FOLLOW US