Tuesday October 22, 2024

عمران خان کی تقریب حلف برداری تاریخ میں سادگی کی مثال بن گئی،کل خرچ کتنا آیا؟ جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی ہے، عمران خان کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری پر50ہزار خرچہ ہوا ہے،ان اخراجات میں دودھ، چائے ، بسکٹ اور بجلی کا بل شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ سچ

 

کردکھایا عمران خان نے ایوان صدر میں اپنی تقریب حلف برداری پراٹھنے والے اخراجات کو کم کرکے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان میں سادگی کا کلچر عام کریں گے جس کے لیے انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کرنے اور وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔تاہم انہوں نے اپنی تقریب حلف برداری میں اخراجات کم کروا کے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کے حق دار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپی ٹی آئی کی رہنماء عندلیب عباس نے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے عوام کو بتایا کہ یہ سادگی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کیلئے صرف 50ہزار اخراجات کیے گئے ہیں۔ان اخراجات میں تقریب حلف برداری میں آنے والے مہمانوں کیلئے دودھ، چائے ، بسکٹ اور پھول سمیت بجلی کا بل بھی شامل ہے۔ تاہم اس سے قبل پیپلزپارٹی کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی تقریب حلف برداری پر2008ء میں 76لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے وزیراعظم نوازشریف کی ایوان صدر میں تقریب حلف برداری پر92لاکھ روپے خرچ ہوئے۔تاہم اب 2018ء میں تحریک انصاف کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرتقریب حلف برداری کوانتہائی سادہ رکھا گیا جس کے باعث حلف برداری کی تقریب پر صرف 50ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔اگر ماضی کی نسبت عمران خان کی تقریب کا موازنہ کیا جائے توماضی کے دو ادوار حکومت کے وزراء کی تقریب حلف برداری پر80لاکھ سے زائد پاکستان کی عوام کے پیسے خرچ ہوئے۔واضح رہے یہ تمام تفصیلات پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی گئی ہیں۔

FOLLOW US