اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران خان سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کریں،،انتخابات کی پارلیمانی تحقیقات جاری رکھیں گے،،سینیٹ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے غیر جانبداری سے کام کر رہی ہے،فارم 45 نہ
ملنے کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں،آر ٹی ایس کی کوئی قانونی حیثیت نہیںنادرا کا سسٹم بند نہیں ہوا تھا، گھسیٹنے کی باتوں کے بعد کس منہ سے شہباز کو ووٹ دیتی شہباز ہم سے پوچھے بغیر مولانا فضل الرحمان سے ملے،ہم کوئی چھوٹی چڑیا پارٹی تو نہیں،ہمارے پاس پہلے آتے،مشاورت کرتے، بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کوئی نہیں لکھتا، جب تک مودی بھارت کا وزیراعظم ہے اس سے کوئی خیر کی توقع نہ کرے، راء افغانستان میں داعش القاعدہ اور طالبان کی مدد کر رہی ہے،،بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان کو عہدہ سنبھالنیپر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،وزیر عظم عمران خان اب حقیقت کا نام ہے،قومی مشکلات میں گھری ہوئی ہے،ہمیں مشترکہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پاک فوج نے بہترین سیکورٹی مہیا کی،،بلوچستان دھماکہ بھارت نے کرایا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں و اپنے وعدے پورے کریں گے،قوم اس وقت زیادہ مسائل میں گھیرے میں ہے،ایف اے ٹی ایف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے۔الیکشن کی شکایات پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس حوالے سے آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے ناردا سے پوچھا گیاہے۔ہماری کمیٹی نے اس حوالے سے تحقیقات کا 80فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے،ڈسٹ بن سے جو بیلٹ پیپر ملے اس حوالے سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔۔عمران خان اب وزیر داخلہ بھی ہیں۔ عمران خان کو ہماری کمیٹی نوٹیفائی کرنا چاہیے رحمان ملک نے کہا کہچیئرمین
سینیٹ کے نام انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی،،انتخابات کی پارلیمانی تحقیقات جاری رکھیں گے،آر ٹی ایس کی ناکامی کے حوالے سے نادرا سے پوچھا ہے،ہم نے نادرا کو سوالنامہ بھیجا،ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی سوالات پوچھ ہیں،کوڑا کرکٹ سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی بھی رپورٹ مانگی ہے،،رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کریں،آر ٹی ایس کے تکینکی معاملات کے حوالے سے ٹی او آر تیار کیے ہیں،کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم کو بند کیا گیا،پارلیمانی کمیشن بنانا ہے یا فرانزک آڈٹ کرانا ہے،جلدازجلد کمیشن بنایا جائے،کمیشن میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو نمائندگای دی جائے،،سینیٹ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے غیر جانبداری سے کام کر رہی ہے،فارم 45 نہ ملنے کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں،تمام ادارے ہمارے ساتھ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں،انارکی نہیں صرف حقائق کی بات کر رہا ہوں،،رحمان ملک نے کہا کہ تین بچیوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،بہاولپور میں تین بچیوں کے قتل سے قبل زیادتی کی گئی،جو بھی اس سانحہ کے متعلق معلومات فراہم کرے گا اس کو پچیس لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا، جب تک مودی بھارت کا وزیراعظم ہے اس سے کوئی خیر کی توقع نہ کرے۔راء افغانستان میں داعش القاعدہ اور طالبان کی مدد
کر رہی ہے۔۔بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کی کوئی قانونی حیثیت نہیںنادرا کا سسٹم بند نہیں ہوا تھا، گھسیٹنے کی باتوں کے بعد کس منہ سے شہباز کو ووٹ دیتی شہباز ہم سے پوچھے بغیر مولانا فضل الرحمان سے ملے،ہم کوئی چھوٹی چڑیا پارٹی تو نہیں،ہمارے پاس پہلے آتے،مشاورت کرتے، بلاول بھٹو زرداری کے تقاریر کوئی نہیں لکھتا،،بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے معلوم ہو رہا تھا کہ بھٹو شہید بول رہے ہیں ۔،،بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو شہید و محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلا دی،،بلاول بھٹو زرداری اکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں،،بلاول بھٹو زرداری سے بہتر تقریر کون کر سکتا ہے۔