اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی دلوانے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں،جوبیرون ملک جیلوں میں قید ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں وہ لاوارث نہیں ہیں،ان کی رہائی کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے،چوری کا پیسا واپس لانے
کا اعلان کرتا ہوں،اس کیلئے تاسک فورس قائم کروں گا،،کرپشن کوختم کریں گے،جب ان پرہاتھ ڈالیں گے توبہت شور مچائیں گے،،جمہوریت خطرے میں آجائے ،لیکن یا یہ ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے۔انہوں نے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ سب سے کارکنان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔جو 22سال قبل میرے ساتھ اس تحریک میں شامل ہوئے تھے۔دوسرا میرے رول ماڈل قائداعظم نے ایک مشن کیلئے سیاست کی۔جیسے نبی پاک ﷺ نے ریاست مدینہ کیلئے مشن کیلئے کام کیا۔۔دنیا میں وہ کیا تھا کہ تھوڑے سے قبیلے تھے اور آپ ﷺ نے دنیا کے ان تمام قبیلوں کی امامت کی۔