Tuesday October 22, 2024

اپنے شوہر کو ملک کی قیادت ملنے کے بعد بشری بی بی نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان مدینہ طرز کی فلاحی ریاست بنے جہاں سماجی انصاف اور مساوات ہو۔ہفتہ کو ایوان صدر میں اپنے شوہر عمران خان کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری کے بعد ’میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ غیر ضروری پروٹوکول سے آزاد

 

اس طرح کی طرز حکمرانی میں عوام کی فلاح و بہبود یقینی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور اس کے عوام کے لئے خوشی کا دن ہے، میں نے پاکستانیوں کی بہتری اور اس دن کے لئے بہت دعائیں کی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے تقریب میں شریک خواتین کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ان کے ساتھ ہلکی پھلکی بات چیت کی۔

FOLLOW US