Wednesday October 23, 2024

اسلامی دنیا کے دبنگ لیڈر رجب طیب اردگان نے بھی عمران خان سے امید جوڑ لی،تاریخی پیغام بھجوا دیا

انقرہ (نیوزڈیسک)اسلامی دنیا کے دبنگ لیڈر رجب طیب اردگان نے بھی عمران خان سے امید جوڑ لی،تاریخی پیغام بھجوا دیا..  عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر ترک صدر کا خط موصول ہوا ہے۔رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔

 

تفصیلات کے مطابق عمران خان گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والے قائد ایوان کے انتخابات میں پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں ۔انہوں نے اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی۔۔عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کئیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار کوووٹ نہیں دیا۔یوں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے۔عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی انہیں برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے وہ پہلی ہم منصب تھیں جنہوں نے عمران خان کو فون کیا اور ان کو مبارکباد پیش کی۔آج حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کو ایرانی صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا گیا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے بھی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو خصوصی مبارکباد دی اور پیغام بھجوایا۔۔عمران خان کووزیراعظم بننےپردل کی گہرائیوں سےمبارکباددیتاہوں۔بطوروزیراعظم عمران خان کی کامیابی کےلیےدعاگوہوں۔اللہ تعالیٰ عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔انکا کہنا تھا کہ ترکی کےمعاشی بحران میں پاکستان کےتعاون پرشکرگزارہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امیدکرتےہیں عمران خان کےدورمیں پاک ترک تعلقات مزیدبہترہونگے۔

FOLLOW US