اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان بنگلہ نمبر 1 میں رہیں گے۔ عمران خان کی رہائش 2 کمروں پر مشتمل ہوگی جہاں وہ اور انکی اہلیہ رہائش رکھیں گے جبکہ انتہائی ضروری اسٹاف مخصوص اوقات میں موجود ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کل قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخاب کے بعد ملک کے 22ویں وزیر
اعظم بن کر سامنے آئے تھے ۔انہوں نے اس انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی۔۔عمران خان نے 176 ووٹ حاصل کئیے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کئیے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی بھی وزارت اعظمیٰ کے امیدوار کوووٹ نہیں دیا۔یوں عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو چکے ہیں۔آج عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا ہے۔اس موقع پر عمران خان کی رہائش کا معاملہ بھی خوب میڈیا کی زینت بنا۔۔وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ انہوں نے اپنی فاتحانہ تقریر میں کہا تھا کہ مجھے شرم آئے گی میں وزیراعظم ہاؤس میں رہوں ۔۔وزیراعظم ہاوس میں رہنے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ وہ کسی چھوٹی سی جگہ کو وزیراعظم کی رہائش کے لیے مختص کریں گے۔اس حوالے سے پہلے یہ خبر آئی کہ وہ مسٹر انکلیو میں رہیں گے پھر اسپیکر ہاوس کا تذکرہ بھی ہوتا رہا۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اینکسی کا بھی تذکرہ ہوتا رہا۔تاہم اب اس حوالےسے حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔۔عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد سادگی کی مثال بھی قائم کی ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں رہیں گے۔نئی رہائش گاہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق وہ رہائش میں سادگی اختیار کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو بنگلہ نمبر1 کہا جاتا ہے۔اس گھر میں نوکروں چاکروں کی فوج نہیں بلکہ صرف ضرورت کے چند لوگ موجود ہوں گے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بنگلہ نمبر 1 کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان ہفتے کے ورکنگ ایام وزیر اعظم ہاوس میں رہیں گے جبکہ ویک اینڈ پر بنی گالہ چلے جایا کریں گے۔وزیر اعظم اس موقع پر قومی خزانے کی ہر ممکن بچت کرتے ہوئے سادہ طرز زندگی اپنائیں گے۔