Friday January 17, 2025

بریکنگ نیوز!ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ،بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، محمد بن زاید نے تحریک انصاف کے سربراہ کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان سے عالمی رہنماوں کی جانب سے رابطے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

25 جولائی کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے والے عمران خان نے 18 اگست کی صبح کو ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔ حلف لینے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان سے کئی عالمی رہنما ٹیلی فونک رابطہ کر چکے ہیں۔ عالمی رہنماوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کے خصوصی پیغام دیے جا رہے ہیں۔ اب ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید نے بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی اور پھر بعد ازاں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔ ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید نے وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قائم قریبی تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔ ابوظہبی کے کراون پرنس محمد بن زاید کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، محمد بن زاید نے تحریک انصاف کے سربراہ کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

FOLLOW US