سرگودھا(نیوزڈیسک) سرگودھا ڈویژن کے عوام میں شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنانے کی خبروں کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، عوام کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے اپنے دورِ وزارت ریلوے کے دوران سرگودھا کے عوام کو بھمبور ایکسپریس کا تحفہ دیا جو ہفتہ میں دو دن سرگودھا کیلئے آتی تھی اور کراچی روانہ ہوتی، اس ٹرین کے اجراء سے راولپنڈی‘ جہلم‘ لالہ
موسیٰ‘ منڈی بہائوالدین‘ ملکوال‘ سرگودھا‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ شور کوٹ‘ خانیوال‘ ملتان‘ بہاولپور‘ نواب شاہ‘ سکھر‘ حیدر آباد‘ رحیم یار خان سمیت دیگر اضلاع کے مسافروں کو بڑی سہولت حاصل تھی جبکہ ان کے دور میں میانوالی سے سرگودھا اور لاہور کیلئے دو ٹرینیں رواں دواں تھیں، اسی طرح سرگودھا سے لالہ موسیٰ اور شور کوٹ کیلئے بھی ٹرینوں کا اجراء شیخ رشید کا کارنامہ تھا، اب امید ہے کہ وہ وزیر ریلوے بنتے ہی سرگودھا ڈویژن کے عوام کو نئی ٹرینوں کا تحفہ دینگے۔