اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کل اپنی بائیس سالہ محنت کا ثمر ملے گا۔ عمران خان ریکارڈووٹوں کی برتری سے وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں کامیاب ہونگے۔پیپلز پارٹی کی طرف سے اپوزیشن کے امیدوار برائے وزارت عطمٰی میاں شہباز شریف کے حق میں ووٹ استعمال نہ کرنے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ
(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف کو 55سے 60ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔ مقابلے میں عمران خان کو 175سے زائد ووٹ ملنے کا قوی امکان ہے۔ اس طرح عمران خان ملکی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہونگے جن کی جیت کی شرح تین گنا سے زائد ہوگی ۔