اسلام آباد(نیوزڈیسک) خواجہ آصف کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔چیئرمین نیب
جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، خواجہ محمد آصف، صوبائی وزیر ظفر علی لغاری اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ کیپٹن (ر) محمد صفدر سمیت دیگر افراد کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے اور انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔خواجہ آصف کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کے ملزم کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے۔میں اب تک خواجہ آصف کی کرپشن کے واضح اور ٹھوس ثبوت مہیا کرچکا ہوں۔مجھے خدشہ ہے کہ خواجہ آصف ملک سے فرار ہو سکتے ہیں ،اس لئیے میرا مطالبہ ہے کہ حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے اور خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالے تاکہ ان کے ملک سے فرار ہونے کی راہیں بند ہو سکیں۔ خواجہ آصف کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔