Friday May 17, 2024

پرویز خٹک نہ شیخ رشید بلکہ عمران خان نے وزارت داخلہ کس کو دینے کا فیصلہ کر لیا؟ ہر پاکستانی کپتان کے فیصلے کی تائید کرےگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آئندہ حکومت میں وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے ہیں۔وفاقی کابینہ 20 اگست کو حلف اٹھائے گی۔ اس حوالے سے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے کر لیے

 

گئےہیں۔ ذرائع کے مطابق عبدالرزاق داوٴد کو وزیراعظم کا مشیر برائے تجارت اور بابر اعوان کو مشیرِ قانون بنایا جاسکتا ہے۔ عمران خان نے وزارت داخلہ کا قلمدان فی الحال اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلمدان دیا جائے گا۔ وزارت دفاع کے لیے پرویز خٹک اور وزارت خزانہ کے لیے اسد عمر کا نام زیر غور ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے لیے فواد چوہدری مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت توانائی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

FOLLOW US