Saturday January 18, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کب ہوگا،،شاہ محمود قریشی نے حتمی اعلان کردیا۔۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے، کل تک عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی

 

جاری رہی لیکن تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ تحریک اںصاف مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 180سے زائد ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔اب کپتان کو اہم ترین چیلنج درپیش ہے اور وہ یہ کہ پنجاب کی کمان کس کے ہاتھ میں دی جائے۔اس حوالے سے اب تک شاہ محمود قریشی،،،علیم خان ،،ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ یاسر،حسین دریشک،سبطین خان،،ڈاکٹر مراد راس،میاں اسلم اقبال اور مخدوم ہاشم کے نام سامنے آ چکے ہیں۔اس ناموں کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جارہی ہیں ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نےقومی اسمبلی میں اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکامعرکہ جیت لیا ہے۔۔پنجاب اسمبلی میں بھی بھرپورکامیاب ہوں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر مشاورت جاری ہے، کل تک عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کریں گے۔

FOLLOW US