اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کےلیے درخواستوں پر بننے والے بینچ کے خلاف تحریک انصاف نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نااہلی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
کی ہدایت پر تشکیل دیئے گئے 2 رکنی ڈویژنل بینچ کی سربراہی جسٹس شوکت عزیر صدیقی کریں گے جب کہ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ ہوں گے۔عدالت بینچ عمران خان کی نااہلی کے درخواستوں پر سماعت کل کرے گا جب کہ بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کی متفرق درخواست بھی سنے گا۔اس موقع پراسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کےلیے درخواستوں پر بننے والے بینچ کے خلاف تحریک انصاف نے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیجانب سے بینچ کی تشکیل کےخلاف کل اعتراض دائرکیا جائے گا۔سٹس اطہرمن اللہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کےساتھی اورترجمان رہے جبکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پی ٹی آئی سے متعلق اچھا تاثرنہیں رکھتے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر کی گئی۔ افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چونکہ عمران خان ایک ناجائز بیٹی کے والد ہیں، اور اس بیٹی کو قبول کرنے سے بھی انکار ہیں، لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے مذکورہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم اگست کو جواب طلب کیا تھا لیکن یہ بینچ بعد میں تبدیل کردیا گیا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب کو بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ 2 اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کرنی تھی لیکن بینچ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا تھا۔