Saturday January 18, 2025

پسندیدہ وزارت نہ دی تو ۔۔دوستی ختم؟ شیخ رشید نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن اکٹھی نہیں چلے گی ، بدھ کو اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔میں بغیر حلف کے بھی عمران خان کے ساتھ ہوں ۔

 

انہوں نے کہاکہ آج سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوں گے ۔ آج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اپوزیشن بکھر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج اپوزیشن کے اتحاد کا آخری دن ہے۔ مسلم لیگ اور پی پی پی ایک دوسرے کو خدا حافظ کہیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی نہیں چل سکتی۔

FOLLOW US