Wednesday May 15, 2024

پاکستان نے امریکا کو منہ توڑ جواب دے دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کردی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کسی ملک پر پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتاہے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا

 

اہمیت پر زور دیتا ہے۔ترقی پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے اور خطے میں امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال کوکنٹرول کرنے میں ترقی نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔۔ترکی عالمی معیشت کااہم رکن اورانجن ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کی حمایت کرتا ہے اور معیشت میں اسکے کردار کو اہمیت دیتا ہے۔اور دوست مسلمان ملک کی حمایت جاری رکھے گا۔

FOLLOW US