Wednesday May 15, 2024

عید الاضحی کی مزید چھٹیاں

جدہ(نیوزڈیسک) حج بیت اللہ کی مبارک گھڑی آن پہنچی ہے۔ دُنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس عظیم سعادت کو حاصل کرنے کی غرض سے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔اس بار حج کے موقع پر بیس لاکھ سے زائد حاجیوں کا اجتماع ہونے جا رہا ہے۔عازمین کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالنا اور اُن کی زیارت کو احسن طریقے سے تکمیل تک پہنچانا یقیناًایک دِقت طلب اور

 

چیلنج سے بھرپور مرحلہ ہوتا ہے تاہم سعودی حکومت عازمینِ حج کی رہائش‘ طعام اور دُوسرے انتظامات کے لیے ہمہ دم کوشاں ہے۔اس وقت درجنوں سعودی ادارے عازمین حج کو مختلف نوعیت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ لیکن سعودی عوام اور سرکاری اہلکار بھی حجازِ مقدس کی دھرتی پر تشریف لائے پردیسیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔شدید گرمی کے ایام میں سخت ڈیوٹی کے باوجود بھی یہ تھکن کے احساس کو اپنے نزدیک نہیں پھٹکنے دیتے۔ ان کی شبانہ روز محنت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ہی خادمِ حرمین شریفین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیل ایک روز قبل کر دی جائے گی۔آج کا روز ڈیوٹی کا آخری دِن ہو گا اور کل سے حج اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اس حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے۔خادم حرمین شریفین کی جانب سے اس بار حج کے موقع پر فول پروف انتظامات اور عازمین کی خدمت کے لیے ہم دم کوشاں اور سرگرم حکومتی اداروں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیل ایک دن پہلے کی جائے گی۔یوں آج بروز سوموار کو تمام سرکاری اداروں میں ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا۔ درحقیقت سعودی عوام اور حکومتی ملازمین کو احساس ہوتا ہے کہ دُنیا بھر سے آنے والے عازمینِ حج اس سرزمین پر اجنبی ہوتے ہیں جنہیں متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ اس لیے اُن کی مدد کرنا اور اُن کی پریشانیوں میں کمی لانا ایمان کی خدمت اور تقاضا ہے۔ اسی باعث وہ زائرین کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں۔

FOLLOW US