Wednesday May 15, 2024

گونر سندھ کیلئے نامزد ہوتے ہی عمران اسماعیل نے عمران خان کے احکامات کی حکم اندولی کرنا شروع کر دی

لاہور (نیوزڈیسک)گونر سندھ کیلئے نامزد ہوتے ہی عمران اسماعیل نے عمران خان کے احکامات کی حکم اندولی کرنا شروع کر دی… پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے ہے کہ عمران اسماعیل اپنے قائد عمران خان کی حکم عدولی کرر ہے ہیں ۔ اگر وہ بلاول ہاؤس کی دیوار کوغیر قانونی ثابت کردیں تو ہم خود اس دیوار کوگرا دیں گے ۔دنیا نیوز کے پروگرام

 

’’آن دا فرنٹ‘‘ میں نبیل گبول نے کہاہے کہ عمران خان میں تبدیلی آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب شروعات کریں اور جو کہتے تھے کر کے دکھائیں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادوں گا اب وہ پنجاب سے اس عمل کی شروعات کریں اوردوسر ےصوبوں تک آئیں ۔ عمران خان نے جو دیگر وعدے بھی عوام سے کئے ہیں ان کو بھی پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا کہ وہ کسی کے گھر کی دیواریں گرائے ۔ بلاول ہاؤس کے باہر اگر دیوار غیر قانونی ہے اس کو گرانے سے ہم نے منع نہیں کیا وہ اس کوگرائیں۔ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سندھ کے گورنر ہاؤس کوگرنے نہیں دوں گا۔ وہ یہ بات کرکے اپنے ہی قائد کی بات نہیں مان رہے ۔گورنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا اس لئے عمران اسماعیل گورنر ہاؤ س کے مزے لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل ثابت کریں کہ بلاول ہاؤس کے باہر دیوار غیر قانونی ہے تو ہم خود گرادیں گے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے ہے کہ عمران اسماعیل اپنے قائد عمران خان کی حکم عدولی کرر ہے ہیں ۔ اگر وہ بلاول ہاؤس کی دیوار کوغیر قانونی ثابت کردیں تو ہم خود اس دیوار کوگرا دیں گے ۔

FOLLOW US