Wednesday May 15, 2024

یہ کام ہو ا تو حکومت کو 6ماہ سے زیادہ چلنے نہیں دیں گے، عمران خان کو پہلے ہی بڑی دھمکی مل گئی

لاہور (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنمابیر سٹر محسن رانجھا نے کہاہے کہ نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر عدالت میں پیش کئے جانے پر تحفظات ہیں، اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو حکومت کو 6ماہ سے زیادہ نہیں چلنے دیں گے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیر سٹر محسن رانجھا نے کہاہے کہ جس طر ح ہمارے قائد نوازشریف کو بکتر بند

گاڑی میں بٹھا کر عدالت میں پیش کیا جارہاہے ۔ اس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بہت زیادہ تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم حکومت تو 6ماہ سے زیادہ نہیں چلنے دیں گے ۔دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف کی حکومت جومینڈیٹ لے کر آئی ہے وہ ٹھیک ہے ۔ جن حلقوں پر ہم کواعتراضات ہیں ہم ان کے کھولنے کا مطالبہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خود تحریک انصاف کے اراکین کہہ رہے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔

FOLLOW US