اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جے یو آئی ایف کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ’ فوج کے طاقتور طبقے کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن اگر سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کو لونڈی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم تنقید کرتے ہیں، یہ ملک 12 جرنیلوں کا ہے یا 21 کروڑ عوام کا ہے، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔ وہ
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ بول ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے حافؓظ حمداللہ کاکہناتھاکہ میں آپ کے کیمرے کے سامنے بیٹھا ہوں، ایک بار نہیں، سو بار نہیں ہزاربار نہیں قیامت تک یہ بات کرتا رہوں گا، اگر وہ مداخلت کریں گے،اگر جرنیلوں کے پاس طاقت ہے تو میں اس جنگ میں خود اور اپنے بیٹے کے سینے پر گولی کھانے کو تیار ہوں، وہ مولانا کو غدار قراردیں گے نہ، مولانا صاحب اکیلے نہیں، ان کیساتھ کروڑ وں لوگ ہیں۔ حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ایک چیز میں دیکھتا ہوں جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب صاحب نے کہا مولانا نے مشرف کی حمایت کی، اگر مولانا کا یا ایم ایم اے کی حکومت کا خیبرپختونخوا میں اور یہاں قومی اسمبلی میں حیثیت اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی ایم ایم اے کی حمایت ہے تو پانچ سال خورشید شاہ کی حکومت سندھ میں تھی، یہاں اپوزیشن لیڈر تھا، اس ک جے یو آئی ایف کے رہنماحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ’ فوج کے طاقتور طبقے کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن اگر سیاست میں مداخلت کرتے ہیں، پارلیمنٹ کو لونڈی بنانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم تنقید کرتے ہیں، یہ ملک 12 جرنیلوں کا ہے یا 21 کروڑ عوام کا ہے، یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔