Friday May 17, 2024

تحریک انصا ف اور ایاز صادق میں معاملات طے پاگئے حیران کن ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)حریک انصاف کے رہنما ئو ں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت د یتے ہوئے انہیں الیکشن سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی اور کہا کہ نظام چلانے کیلئے حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلے گی اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا عمران خان کا وژن ہے‘ (ن) لیگ

 

اور پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ہم تعلقاتبرقرار اور ملک و قوم کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر قومی اسمبلی کے معاملات چلائیں، دیگر معاملات بھی مشاورت سے کریں ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے الیکشن سے متعلق تحفظات دورکریں گے ،آج شام کو خورشید شاہ سے بھی ملیں گے، اپوزیشن کی تعداد بہت بڑی ہے، ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ملکر چلنے کی ضرورت ہے، احتساب ملک کے لئے ضروری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف (ن)لیگ سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشنز کے قیام کو اہم سمجھتی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں کو مدعو کیا جائے گا، ایاز صادق سے ملاقات کا مقصد بھی (ن)گ کے پارلیمانی رہنما کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا ہے۔

FOLLOW US