Saturday January 18, 2025

بالآخر وہ گھڑی آگئی جس کا انتظار تھا ،نئی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ،تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک )قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کر لیا گیا ،صدر مملکت ممنون حسین نے اجلاس بلانے کی سمری کی منظوری دے دی ،اس سے قبل نگران وزیراعظم ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست 2018کو بلانے کی سفارش کی تھی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظور کے بعد

 

13اگست کو ہونے والے اجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس 4روز تک جاری رہے گا ۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے لئے سمری ایوان صدرکوبھیجی گئی تھی جس میں قومی اسمبلی کااجلاس 13 اگست 2018 کوبلانے کی سفارش کی گئی تھی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور اسی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

FOLLOW US