Saturday January 18, 2025

راجہ یاسر کی چھٹی، وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی دوڑ میں سب سے آگے کونسا رہنما ہے؟اہم خبر آگئی

لاہور (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے اب تک پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مختلف نام زیر گردش ہیں ،تاہم عمران خان نے واضح اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں نوجوان وزیراعلیٰ لے کر آیا جائے گا اس اعلان کے بعد سے اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں اور اس اہم

 

عہدے کے لیے مختلف نام زیر گردش ہیں ۔تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ساہیوال سے صوبائی نشست پر کامیاب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما رائے محمد مرتضی اقبال کا نام سامنے آرہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے محمد مرتضی اقبال اس عہدے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ۔واضح رہے کہ رائے مرتضی اقبال کا شمار پنجاب میں تحریک انصاف کی نوجوان قیادت میں ہوتا ہے ۔رائے محمد مرتضی پڑھے لکھے شخص ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں ۔عام انتخابات 2018قومی اسمبلی کی نشست این اے 149 ساہیوال اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 201چیچہ وطنی سے کامیاب ہوئے تھے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال کے دادا رائے محمد اقبال خان قیام پاکستان سے رکن اسمبلی رہے، ان کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے رائے احمد نواز خاں، رائے علی نواز خان، رائے حسن نواز خان اور داماد رائے عزیز اللہ خان تین دہائیوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیک وقت رکن منتخب ہوتے رہے۔ رائے علی نواز اور رائے احمد نواز نے انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بھائی رائے حسن نواز پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے رکن ہونے کے علاوہ ضلع ناظم ساہیوال رہے۔ رائے احمد نواز ضلع کونسل ساہیوال کے چیئرمین اور متعدد باررکن قومی اسمبلی رہے جبکہ رائے علی نواز صوبائی مشیر اور چیئرمین بلدیہ چیچہ وطنی رہے ان کے ٹریفک حادثے میں انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بھائی رائے حسن نواز جوچیئرمین بلدیہ چیچہ وطنی تھے پہلے پنجاب اسمبلی کے رکن اور پھر ضلع ناظم ساہیوال منتخب ہوئے اور بعدازاں 2013 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، انہیں اثاثے چھپانے کی پاداش میں قومی اسمبلی کی نشست سے محروم ہونا پڑا، ان کی جگہ رائے علی نواز کے صاحبزادے رائے مرتضیٰ اقبال کو رائے خاندان نے سیاسی میدان میں پہلی مرتبہ اتارا، اس سے قبل 2002 میں اس نشست سے ان کے رشتہ دار پھوپھا رائے عزیز اللہ بھی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

FOLLOW US