Friday April 26, 2024

شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے لیے وہ کر دکھایا جوکسی کے وہم و گماں میں بھی نہ تھا

کراچی (نیوزڈیسک) شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں فاصلے گھٹنے لگے۔ شاہ محمود قریشی نے پہلی مرتبہ جہانگیر ترین کے طیارے میں سفر کرکے مخالفین کوپیغام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت وفاق میں اپنی پوزیشن مظبوط کرنے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں وہ مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماوں سے ملاقات

 

کر رہے ہیں ۔ایسی ایک ملاقات آج پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مابین ہوئی۔۔پاکستان تحریک انصاف کی نمائندگی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پیرپگارا اور فہمیدہ مرزا سمیت متعدد رہنما موجود تھے۔۔شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین خصوصی طیارے میں پیر پگارا سے ملاقات کے لیے پہنچے۔شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے نجی طیارے میں سفر کیا۔ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کے نجی طیارے میں سفر کیا۔اس سفر نے مخالفین کو پیغام دے دیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے اور جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں فاصلے ختم ہو چکے ہیں۔جی ڈی اے رہنماوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں ساتھ ساتھ کھڑے تھے۔اس موقع پر وہاں موجود ایک صحافی نے پوچھا کہ جہانگیرترین اورآپ کے اختلافات کی خبریں آرہی ہیں۔جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا ایک ساتھ کھڑے ہوناکیا آپکواختلاف دکھائی دے رہا ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے جہانگیر ترین سے پرانے اختلافات ہیں اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد شاہ محمود کا موقف تھا کہ جہانگیر ترین کو نااہلی کے بعد پارٹی معاملات سے الگ ہو جانا چاہیے۔حکومت بننے کے بعد جہانگیر ترین کی کاوشوں سے بھی شاہ محمود قریشی خوش نظر نہیں آ رہے تھے جس کے دونوں رہنماوں میں شدید اختلافات کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔

FOLLOW US