Sunday November 24, 2024

علیم خان اور حسین نواز میں کیا رشتہ ہے،علیم خان نے دلچسپ انکشاف کر ڈالا

لاہور (نیوزڈیسک) حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف کرڈالا۔ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ہم جماعت تھے ،مزے کی بات یہ ہے ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے کیونکہ میں پکا جیالا تو حسین نواز وزیر اعظم جے صاحبزادے تھے۔تفصیلات کے مطابق ہمیں پاکستانی سیاست میں اکثر سیاسی

 

حریف ایسے ملتے ہیں جو کبھی آپس میں گہرے دوست ہوا کرتے تھے۔ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو ایک ہی تعلیمی ادارے میں اور ایک ہی جماعت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں۔ان میں سے مشہور چوہدری نثار ، ایاز صادق اور عمران خان ہیں جو ایک دوسرے کے ہم جماعت تھے اور اب ایک دوسرے کے سیایس حریف ہیں۔ایسا ہی کچھ رشتہ حسین نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان میں بھی نکلا۔علیم خان آج نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ایک دوسرے کے ساتھ پڑھتے تھے اور ہم جماعت بھی تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مزے کی بات یہ ہے کہ ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے۔میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا بڑا پکا جیالا تھا اور حسین نواز اس وقت بھی وزیر اعظم پاکستان کے بیٹے تھے۔انکا کہنا تھا کہ یہ 1992 کی بات ہے جب نواز شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے تھے۔حسین نواز اور علیم خان میں کیا رشتہ ہے،رہنما تحریک انصاف نے دلچسپ انکشاف کرڈالا۔ میں اور حسین نواز گورنمنٹ کالج میں ہم جماعت تھے ،مزے کی بات یہ ہے ہم تب بھی ایک دوسرے کے مخالف تھے کیونکہ میں پکا جیالا تو حسین نواز وزیر اعظم جے صاحبزادے تھے۔

FOLLOW US