Saturday January 18, 2025

انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، چیف جسٹس کی کوشش کامیاب ہو گئی۔۔۔بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے چیف جسٹس کو دیا مر بھاشااور مہمند ڈیم پر جلد تعمیر اتی کام کے آغازاور بر وقت تکمیل کے حوالے سے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پیش کر دیں۔تفصیلات کے مطابق دیا مر بھاشااور مہمند ڈیم پر جلد تعمیر اتی کام کے آغاز اور دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیمز عملدرآمد کمیٹی نے اپنی

 

سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں ہیں۔سپریم کورٹ نے اِن سفارشات کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد طویل عرصہ سے تعمیراتی کام کے منتظر اِن دونوں منصوبوں پر کام کا جلد آغاز ممکن ہوگیاہے ۔دیا مر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی آبادکاری کا مسئلہ ایک دہائی سے زیر التوا تھا تاہم ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات میں اس اہم معاملے پر تاریخی پیشرفت ہوئی ہے ، عملدرآمد کمیٹی نے متاثرین کی آباد کاری کیلئے ایک نیا فارمولا وضع کیاہے اورسپریم کورٹ نے اِس کی توثیق کر دی ہے ،اِس فارمولے کی وجہ سے آبادکاری کیلئے مقامی لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کوپورا کرنے میں مدد ملے گی اور دیا مر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام کا جلد آغاز بھی ہو سکے گا ۔سپریم کورٹ نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کیلئے سابق مہمند ڈیم ایجنسی میں زمین کی جلد از جلد خریداری پر مبنی سفارش کی بھی توثیق کر دی ہے۔۔سپریم کورٹ کو پیش کی گئی سفارشات میں اِس بات کو بھی اجاگر کیاگیا کہ پراجیکٹ ایریا میں اعتماد سازی کے جامع اقدامات کی بدولت مقامی آبادی کو صحت ، تعلیم اور آمدورفت کی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی حاصل ہوں گے ۔سپریم کورٹ کے بنچ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور محکمے مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائیں تاکہ دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز پر تعمیراتی کام کے جلد آغاز اور پاکستان کے لوگوں کے جینے کے حق کو یقینی بنایا جاسکے ۔۔سپریم کورٹ نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کی سربراہی میں قائم ڈیمز عملدرآمد کمیٹی کے کام کے معیار اور رفتار کی تعریف کی ۔

FOLLOW US