پنگر یو( این این آئی) ضلع بدین سے مسلسل پانچویں بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق میں عنقریب وجود میں آنے والی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مخلوط حکومت میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو اہم وزارت
دیئے جانے پر غور و غوض کیا گیا ہے اور واضح امکان ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ان کی پارٹی گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ میں پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کے عوض وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسلسل پانچ بار انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی اس واحد خاتون رکن قومی اسمبلی کے پارلیمانی تجربے سے بھی استفادہ اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومتی منصب سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ عام انتخابات میں اندرون سندھ میں انتخابی مہم چلانے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کی نہ صرف حامی ہیں بلکہ انہوں نے پی ٹی ٓئی کی فیصلہ ساز قیادت سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی سفارش ہکی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سینئر پارلیمینٹیرینز کے طور پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پارلیمانی امور پر دسترس ہونے کے باعث پی ٹی آئی قیادت انتہائی مظبوط اپوزیشن کا اسمبلی میں قانونی اور آئینی امور پر مقابلہ کرنے کے لئے بھی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو کوئی اہم ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے ذرائع کے مطابق متوقع وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے جن اراکان اسمبلی کو شامل کیا جا رہا ہے ان میں سے اکثر کا پارلیمانی تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے پی ٹی آئی قیادت اپنے اتحادیوں میں سے سینئر پارلیمینٹرینز کو فاقی کابینہ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی قیادت سندھ میں اپنے اہم اتحادی جی ڈٰ اے کو نہ صرف وفاق میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صورت میں مخلوط حکومت میں شامل کرنا چاہتی ہے بلکہ سندھ اسمبلی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے ضلع بدین کی تحصیل ٹنڈوبا گو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 72 سے منتخب جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی بیرسٹر حسین علی مرزا جو کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بڑے صاحبزادے ہیں کو بھی پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی متوقع بنائی جانے والی شیڈو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔