Sunday May 19, 2024

بریکنگ نیوز! ن لیگ نے اسمبلیوں کے بائیکاٹ کا عندیہ دیدیا

لاہور (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ آزاد امیدواروں پر دباؤ ڈال کر تحریک انصاف میں شامل کرایا جارہا ہے ۔ اس لئے وقت آسکتاہے کہ ہم مستعفی ہو کر اسمبلیوں سے باہر آجائیں ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاہے ووٹ کی عزت کوجس طرح پامال کیا گیا اس کے نتیجے

 

میں ہر وہ بھرپور قدم اٹھایا جانا چاہئے تاکہ ووٹ کی عزت بحال ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایم اے کے سامنے یہ بات رکھ رہے ہیں کہ پہلے دن سے انتہا کا طریقہ کار اختیار نہ کریں۔ پہلے پارلیمنٹ میں جانا چاہئے اور اگر وہاں نہ سنی جائے تو پھر پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنا چاہئے ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن میں اس پر اتفاق رائے موجود ہے کہ ترتیب کے ساتھ تمام اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہم اس کا خیال رکھیں گے کہ ملک کا نقصان نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اگر ووٹ کو بے توقیر کیا جاتا رہے گا تو پھر نتیجے میں اس طرف جایا جائے گا جس طرف ہم نہیں جانا چاہتے۔ اگر کچھ نہ ہوا تو پھر تمام راستے کھل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے پیچھے جو قوتیں تھیں انہوں نے پہلے چار حلقوں والا کام کروایا اور پھر وہ خاموشی سے تو نہیں بیٹھے ۔ پھر پانامہ آیا اور اس کے بعد اقامہ اور نااہلی ۔ ہم نے تحریک انصاف کے دھرنا دینے پر جویہ کہتے تھے ہم نے کردیالیکن بات تو ختم نہیں ہوئی اور معاملے کو آگے بڑھایا گیا ۔ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کا کیا طریقہ کار ہو سکتا ؟ اس پر ہماری پارٹی میں تجاویز دی گئی ہیں۔ پرسوں میاں نوازشریف سے ڈسکس کرکے ان میں کوئی بات فائنل ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو لے کر چلناہے اور دوسرے بات کہ اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلا جائے گا کہیں ایسا نہ ہوکہ ہم آگے نکل جائیں اور اپوزیشن پیچھے رہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کل یہ وقت آسکتا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کوخیر آباد کہہ کر اسمبلیوں سے باہر آجائیں اور ہونا تو یہ ابھی چاہئے تھاجیسے آزاد امیدواروں کو گھیرا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد امیدواروں نے ہم کو ثابت کروایا ہے کہ ہمارے ساتھ یہ ہو رہاہے ۔ اگر ان پر دباؤنہ ڈالا جاتا تو ان میں سے کچھ ہماری طرف آجاتے اور کچھ تحریک انصاف کی طرف چلے جاتے لیکن جو ہمارے ساتھ ہو رہاہے اس کا گلہ شکوہ ہم کہیں نہ کہیں تو کریں گے، کوئی پلیٹ فارم تو ہونا چاہئے ۔

FOLLOW US