Saturday January 18, 2025

”مجھے ایک مہینہ پہلے ہی فہرست مل گئی تھی کہ پی ٹی آئی کوالیکشن میں 116نشستیں ملیں گی“بڑا دعویٰ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معروف صحافی مبشر زیدی نے ناقابل یقین دعویٰ کرڈالا۔مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک مہینے پہلے اُس ادارے کی جانب سے ایک لسٹ موصول ہوئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے یہ سارا انتخاب مینیج کیا ہے۔ اس لسٹ میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قومی اسمبلی کی 116 نشستیں

 

ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے 116 نشستیں حاصل کر لیں ہیں اور اب وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کے عمل میں مصروف ہیں ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے 2018 کے انتخابات میں شکست کے بعد انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دے دیا اور تحریک انصاف کے خلاف کل جماعتی کانفرنس میں ہم خیال جماعتوں کے نام سے اتحاد تشکیل دے دیا گیا۔2جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے کل جماعتی کانفرنس میں یہ بات طے پائی تھی کہ ہم ایوان میں تحریک انصاف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ عمران خان یہ انتخابات خود نہیں جیتے بلکہ انہیں جتوایا گیا ہے اور مقتدر قوتوں نے پہلے سے ہی عمران خان کو جتوانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔تاہم ایسا ہی ایک انکشاف معروف صحافی مبشرزیدی نے بھی کیا۔انہوں نے ناقابل یقین دعویٰ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی فتح پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔مبشر زیدی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک مہینے پہلے اُس ادارے کی جانب سے ایک لسٹ موصول ہوئی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے یہ سارا انتخاب مینیج کیا ہے۔ اس لسٹ میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 116 نشستیں ملیں گی۔لیکن سوال یہ نہیں کہ کس کو کتنی سیٹیں ملیں، سوال تو یہ ہے کہ آج کی تقریب میں جتنے صحافیوں نے انتخاب والے دن ہونے والی بدنظمی اور مینجمنٹ سے متعلق باتیں کی کیا وہ ثابت ہوسکیں گی؟ میرا نہیں خیال کہ ایسا ہوسکے گا۔ یہ صرف اسی وقت ثابت ہوسکے گا جب کوئی افسر اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد خود یہ بتادیں کہ 25 جولائی 2018 کو کیا ہوا تھا۔

FOLLOW US