کراچی (نیوزڈیسک)ملکی سیاست میں خوشگوار تبدیلی آگئی، مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا.. مسلم لیگ ن ملک وقوم کی بہتری کے لئے قانون سازی کی حمایت کرےگی ،تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں نہ وہ لعنتی ہیں اور نہ ہم لعنتی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نگران
وزیر خارجہ کی جانب سے یہ کہنا کہ خزانہ خالی تھا جھوٹ ہے۔عام انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم بند ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کے دن بڑے ، کبھی کی راتیں بڑی ، ان کو چھ ماہ حکومت کر لینے دیں پھر دیکھیں گے کہ یہ کیا کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بھی ہمارے بھائی ہیں نہ وہ لعنتی ہیں اور نہ ہم لعنتی ہیں ان کو ایسے باتیں نہیں کرنی چاہئے ۔ شاہ محمود قریشی نے کبھی ایسی بات نہیں کی اس لئے عمران خان کو جو اب وزیر اعظم بننے جارہے ہیں ایسی باتوں سے احتراز کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ملک وقوم کی بہتری کیلئے کوئی تحریک لے آئی تو مسلم لیگ ن اس کی حمایت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو غدار بولنا اچھی بات نہیں ہے ۔ ایسی باتیں ہم بھی بول سکتے ہیں لیکن ہم کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مجھے پتہ ہے کہ میں ملک کے ساتھ کتنا وفادار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات تھے ۔مسلم لیگ ن ملک وقوم کی بہتری کے لئے قانون سازی کی حمایت کرےگی ،تحریک انصاف والے ہمارے بھائی ہیں نہ وہ لعنتی ہیں اور نہ ہم لعنتی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نگران وزیر خارجہ کی جانب سے یہ کہنا کہ خزانہ خالی تھا جھوٹ ہے۔