Saturday January 18, 2025

ملک اب قرضوں پر نہیں چلے گا، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کی پیشکش پر ایسا جوا ب دیدیا کہ ہر پاکستانی کہے گا، واقعی تبدیلی آگئی

پشاور (نیوز ڈیسک) ملک اب قرضوں پر نہیں چلے گا، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کی پیشکش پر ایسا جوا ب دیدیا کہ ہر پاکستانی کہے گا، واقعی تبدیلی آگئی.. تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفرید ی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیگی ۔ اپوزیشن کسی ملک دشمن قوم کے کہنے پر متحدہوئی ۔نجی ٹی کے پروگرام میں

 

گفتگو کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن جن کا یقین اللہ تعالیٰ پر ہوتا ہے وہ گھبراتے نہیں ہیں۔ ہم نے کے پی کے میں 22لاکھ ووٹ لئے ہیں جو 2013میں گیارہ لاکھ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013کی اسمبلی میں ایم کیوایم خود چل کر تحریک انصاف کے پاس آئی اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر آپ کو بناتے ہیں لیکن عمران خان نے انکار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ماضی بن چکا ہے اور ایم کیو ایم کی جو موجودہ قیادت ہے اس کے ساتھ ہماری بہت اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کے ہونگے کیونکہ ہمارے ممبرز پورے ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ کی مدد ہمارے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ہمارا یقین اللہ تعالیٰ پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے ۔ یہ لوگ جو پہلے ایک دوسر ے کے دشمن تھے اب ایک ہوگئے ہیں۔ ان کو کسی اینٹی پاکستان فورس نے پیغام دیا ہے کہ یہ ایک ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہم کو ایک ہفتے کیلئے آنے دیں پھر دیکھیں گے کہ ان کے اندازے غلط ہوجائیں گے ۔

FOLLOW US