Saturday January 18, 2025

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی فارغ۔۔؟؟ ن لیگ نے کیا حکمت عملی بنا لی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی ہٹانے کی کوئی تجویز ابھی زیر غور نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید عباسی نے کہاہے کہ چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوئی تجویز ابھی زیر غور نہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد قائم رہنا

 

چاہئے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے ۔ اس اتحاد کو آگے جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی وزیر اعظم رہے گا اس کو وزیر اعظم ہاؤس ہی قرار دینا پڑے گا ۔ اگر عمران خان بنی گالا میں رہیں گے تو وہ اس کے لئے نوٹیفکیشن کروائیں گے ۔اگر عمران خان نے فیصلہ کرلیا ہے تو اس کے لئے آج ہی طریقہ کار بنائیں ۔ یہ نہ ہو کہ دو ہاؤس چلتے رہیں ۔

FOLLOW US