لاہور (سی پی پی ) پنجاب میں حکومت ن لیگ کی ہی ہو گی، عین موقع پر گیم پلٹ گئی۔۔عوام کیلئے بڑا سرپرائز ۔۔۔ سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے پنجاب کے عوام کو ایک سرپرائز دیگی اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن )اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور پنجاب میں
حکومت بنانے کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو بعض آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )اپنی حمایتی اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ملکر قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار اد اکریگی اور اگر پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب میں کامیاب نہ ہو سکی تو بھی پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )جمہوری نظام میں یقین رکھتی ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن )بطور اپوزیشن پارٹی جمہوریت نظام کو خراب کرنے کی بجائے جمہوری اصولوں کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کریگی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں جوائنٹ اپوزیشن ہوگی تو اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریگی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائدین کے پاس اختیار حاصل ہے کہ وہ حکومت بنانے یا اپوزیشن کرنے کیلئے کسی بھی وقت اکھٹے ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ 2013 میں کے پی میں حکومت بنانے کیلئے تحریک انصاف کے پاس اراکین اسمبلی کی مطلوبہ تعداددستیاب نہیں تھی جس کے باعث تحریک انصاف کو کے پی میں حکومت بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنا پڑی اور دونوں نے کے پی میں حکومت قائم کی۔