Saturday January 18, 2025

عمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کی پیشکش کر دی گئی، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاٹن نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ملاقات میں جین فرانکوئز کاٹن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور سکیورٹی،

 

معیشت، جی پی ایس، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہاں ہے۔۔یورپی یونین کے سفیر کا کہنا تھا کہ رکن ممالک سے پاکستان کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں بھی نومنتخب حکومت کی معاونت کریں گے، جبکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے بھی پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یورپی یونین کی سفیر کی پاکستان میں ترقی و استحکام کی خواہش کا خیر مقدم کیا۔

FOLLOW US