پشاور (نیوزڈیسک) خاتون نے لندن میں ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بشریٰ بی بی خاتون اول بن گئیں کیا آپکو حسد تو نہیں ہورہا،سوال نے ریحام خان کو آگ بگولہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر ریحام خان کو عمران خان کی دوسری بیوی ہونے نے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا تاہم انکا یہ رشتہ زیادہ دیر قائم نہ رہا اور نتیجہ طلاق کی صورت میں
سامنے آیا ۔تاہم اس رشتے کے ختم ہونے پر ریحام خان نے عمران خان پر شدید اور سنگین الزام عائد کئیے۔اس معاملے پر انہوں نے ایک کتاب بھی تحریر کی جس میں انہوں نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ عمران خان کے چاہنے والوں کا ریحام خان کی کتاب پر یہی موقف تھا کہ انہوں نے یہ کتاب مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھی ہے تاہم اس کتاب کے لکھنے کے بعد ریحام خان کا کہنا تھا کہ اس کتاب کے لکھنے کے بعد ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں ۔اس چیز کی بنیاد پر ریحام خان نے پاکستان چھوڑ دیا اور لندن منتقل ہو گئیں تاہم عمران خان کے چاہنے والوں نے لندن میں بھی ریحام خان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ایسی ہی ایک خاتون نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی۔خاتون کا کہنا تھا کہ کیا آپ عائشہ گلا لئی کی جماعت میں شامل ہونے جارہی ہیں کیونکہ آپ کی ذہنیت ان سے ملتی جلتی ہے،اس خاتون نے پھر سوال پوچھا کہ بشریٰ بی بی تو خاتون اول بن گئی ہیں ،کیا آپکو ان سے حسد نہیں ہورہا ۔ابھی ریحام خان جواب دینا ہی چاہتی تھیں کہ اس خاتون نے پوچھا کہ آپ نے بشریٰ بی بی کے حجاب کو نشانہ کیوں بنایا ،یہ سب سوال پوچھتے ہوئے اس خاتون کا لہجہ بہت تلخ اور انداز جارحانہ تھا۔ تاہم اس دوران ریحام خان نے اتنا کہا کہ میں خوش ہوں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی بیوی ہیں کیونکہ مجھے ایک ایسے شخص کی بیوی ہونے کا شوق ہی نہیں جسے میں پسند نہیں کرتی۔اس موقع پر انکا بیٹا بھی وہاں کھڑا تھا جس نے اس سارے معاملے میں مداخلت نہیں کی اگرچہ ریحام خان نے دو سے تین مرتبہ چاہا کہ انکا بیٹا کوئی ردعمل دے۔اس ظاہر ہورہا تھا کہ انکا بیٹا اس ساری صورتحال پر خوش نہیں تھا۔