Saturday January 18, 2025

احسن اقبال سے ہارنے کے بعد بھی دل نہ بھرا، تحریک انصاف کے ابرارالحق نے ضمنی انتخابات میں کس شہر سے انتخاب لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا؟

راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سماجی شخصیت و گلوگار ابرار الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این ای60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کے لئے مرکزی قیادت سے ٹکٹ کے حصول کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا جا ئے گا اس حوالے سے ابرار الحق نے راولپنڈی میں ملاقاتیں شروع کر دیں ، تفصیلات کے

 

مطابق حنیف عباسی کو سزا ہو نے سے حلقہ این ای60کا انتخاب روک دیا گیا تھا جو اب ضمنی انتخابات میں ہو گا ، اس حلقہ سے تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سماجی شخصیت اور گلوکار ابرار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ابرار الحق اس حوالے سے راولپنڈی میں موجود ہیں اور اپنے ہم دوستوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیںابرار الحق راولپنڈی اسلام آباد میں تعلیم حاصل کر تے رہے ہیں اور سکستھ روڈپر رہائش تھی جبکہ ان کا سسرال بھی راولپنڈی میں ہے اسکے ساتھ ساتھ دوستوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ۔

FOLLOW US