Wednesday October 30, 2024

انتخابات کے 11دن بعد عمران خان کا بنی گالا سے نکلنے کا فیصلہ۔۔ اہلیہ کے ہمراہ کہاں جانے کا امکان؟ سیکورٹی انتہائی سخت

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکپتن جانے کا امکان ہے،،عمران خان اور بشریٰ بی بی حضرت بابا فریدکے دربارہ پرحاضری دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد پاکپتن کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔عمران خان کے دورہ پاکپتن کے دوران

 

ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔بتایاگیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی حضرت بابا فرید کے مزار پرحاضری دیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ پاکپتن کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران بھی پاکپتن کا دورہ کیا تھا اور بابا فرید کے مزار پرحاضری دیتے ہوئے عمران خان نے زمین کو بوسہ بھی دیا تھا۔جس پرعمران خان کو مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں برتری حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کیلئے اپنے نمبرز پورے کرلیے ہیں۔ تحریک انصاف نے مرکز میں مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم ، بی اے پی اور شیخ رشید کواپنا اتحادی بنانے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ اسی طرح آزاد امیدواروں کی زیادہ تعداد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئی ہے۔جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے نمبرز گیم پوری کرلی ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کاحجم انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ قومی خزانے پر اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتداء میں وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ اور وزراء مملکت کی تعداد کم رکھی جائے گی۔اسی طرح مشیر بھی کم رکھے جائیں گے۔ لیکن کم وفاقی کابینہ میں بھی اتحادی جماعتوں کونمائندگی دی جائے گی۔کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15سے 20وزراء کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کوخود مانیٹر کریں گے۔ عمران خان کے نزدیک وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری ہونی چاہیے۔

FOLLOW US