اسلام آباد(سی پی پی )رہنما ن لیگ ماروی میمن نے اپوزیشن اتحاد کو منافقت قرار دے دیا، سابق چئیرمین بی آئی ایس پی مجھے اس قومی اتحاد برائے صاف شفاف انتخابات کی منافقت پر ہنسی آ رہی، یہ 2013 میں کیوں نہ بنا جب تمام جماعتیں ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا رہی تھیں۔ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے رہنما حافظ زبیر احمد نے کہا ہے کہ دھاندلی
کرنے والوں نے ’’تبدیلی‘‘ کے نام پر عوامی میڈیٹ کو ’تبدیل‘کردیا، نتائج تبدیل کرکے تبدیلی نہیںلائی جاسکتی، ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دینی جماعتیں کوشاں ہیں۔ہفتہ کے روز مدرسہ مطلع العلوم میں کارکن سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ زبیر احمد نے مزید کہا کہ اس بار قوم کو منصفانہ اور شفاف انتخابات سے محروم کیا گیا ہر دور میںکئی حلقوں میں دھاندلی ہوتی آئی ہے مگر اس بار دھاندلا ہوا ہے اور پورے ملک میں دھاندلی کے ریکارڈ قائم کئے گئے اور نتائج ایسے تبدیل کئے گئے کہ ہارنے والوں سے زیادہ جیتنے والے پریشان ہیںقوم نے دھاندلی زدہ انتخابات کو مسترد کردیا ہے سیاسی جماعتیں جمہوری انداز میں اپنا احتجاج کررہی ہیں جمہوریت پسند جماعتوں کو اب غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے سنجیدہ کوشش اور متحدہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو قیام پاکستان سے لیکر اب تک صرف سبز باغ دکھائے گئے اور نام نہاد پیکجز کے نام پر بلوچستان کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی اب ایک بار پھر بلوچستان کیلئے خصوصی پیکیج کی بات کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے مگر عوام اب اس طرح دھوکے میں نہیں آئے گا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر یہاں کے عوام کا حق ہے اور جب تک یہ حق نہیں دیا جائے گا احساس محرومی ختم نہیں ہوگی ، انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ صرف جمعیت علمائے اسلام نے لڑی ہے اور لڑتی رہے گی۔