اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لئے پی ٹی آئی نمبت گیم مکمل کررہی ہے جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے نومنتخب رکن کے پی اسمبلی محمود خان کی بنی گالہ میں طویل ملاقات ہوئی جس میں عمران
خان نے محمود خان سے خیبرپختونخوا کی حکومت سازی پرمشاورت کی،محمود خان کا نام بھی کے پی کے وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان پیر کو کریں گے۔یاد رہے خیبر پختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کے لئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،سابق وزیر تعلیم عاطف خان ،سابق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور محمود خان کے نام میڈیا پر گردش کر رہے ہیں لیکن یہ تاج کس کے سر پہنایا جائے گا اس کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔