اسلام آباد (نیوزڈیسک )نگران وزیر خارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے خاتمے سے پہلے قومی خزانے کو خالی کردیا ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے آخری دن شام 5کے بعد 20ارب روپے جاری کیے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب نگران حکومت نے ذمہ داریاں
سنبھالیں اور دستاویزات دیکھیں تو پتہ چلا کہ خزانے میں کوئی پیسہ نہیں ہے ۔عبد اللہ حسین نے کہا کہ نگران حکومت کو30کرو ڑ روپے کی ادائیگیاںکرنا تھیں جس کے لیے پیسوں کی فوری ضرورت تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت اوپر جانا شروع ہو گئی تھیں ۔