اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصادف کے رہنما عمران اسماعیل نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پہلے ہی کہ چکے ہیں جو حلقہ کھلوانا چاہتے ہیں کھلو ا لیں،جو حلقہ بھی کھلوائیں گے اس میں پی ٹی آئی کے ووٹ نکلیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ
ماضی میں عمران خان کہہ چکے ہیں بانی ایم کیوایم کے بغیرایم کیوایم قبول ہے،اب خود دیکھ لیں جیسے ہی انہوں نے خود کو بانی ایم کیو ایم سے علیحدہ کیا تو ہم نے ان سے اتحاد کیا اگر کوئی پاکستان کو غدار کہتا ہے تو اس کیخلاف مل کر لڑنا چاہئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا تا کہ اس کا حل نکالا جائے ہمیشہ کی طرح انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور اٹھ جاتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ اس کا خاتمہ ہو تاکہ نو منتخب حکومت کو صحیح کام کرنے کا موقع ملے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وکٹری سپیچ کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے عمران خان نے کہا تھا کہ مخالفین جتنے حلقے کھلوانا چاہتے ہیںکھلوالیں،حالانکہ ہم نے 2013 میں ن لیگ کی حکومت سے صرف 4حلقے کھلوانے کا کہا تھا جس کو بھی انہوں نے ٹال مٹول کا نشانہ بنا دیا اور ایک حلقہ بھی نہیں کھولا کیا وہ یہ جمہوریت دکھانا چاہتے ہیں عوام کو ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے 2013 میں ن لیگ کی حکو مت کا ساتھ دیا حالانکہ وہ چاہتے تو خیبر پختونخواہ حکومت میں ہمارہا ساتھ دے سکتے تھے ،اے این پی سے کئی بار کہا کہ انتخابی اصلاحات لائیں پر کچھ نہیں ہوا لیکن انہوں نے بھی ن لیگ کی طرح ہمیشہ ٹال مٹول کیا اور کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔