Wednesday October 30, 2024

حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی سر توڑ کوششیں! ایم کیوایم کے بعد کس سے مدد مانگ لی؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے پلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے بھی رابطہ کر لیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہ نما جہانزیب جمال دینی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے

 

ہمارے سامنے 6نکات رکھے ہیں، ان کے 6 نکات ہیں جن پر ہماری مکمل گفتگو ہوئی،کل سردار اختر مینگل سے ٹیلیفون پر بھی گفتگو ہوئی تھی ، پی این پی او ر پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کوسمجھا اور اور ایک دوسرے کو کہا کہ 6 نکات پربات ہو سکتی ہے، صحافی نے سوال کیا کہ بی این پی نے اپوزیشن کو بھی چھ نکات دیے ہیں تو شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کو دوبارہ آزمانا دانشمندی نہیں، ہمارے ساتھ بی این پی کے چھ نکات پر پیش رفت ہوسکتی ہیں، ملک اوربلوچستان کی ترقی کیلیے ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں،کراچی کے لوگوں نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کودیا ہے،قائدایم کیو ایم سے لاتعلقی کرنے والوں کی حوصلہ افضائی کرنی چاہیے۔اس موقع پر پی این پی مینگل کے رہنما جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ امید ہے کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، جمہوریت کیلئے مذاکرات سے مسائل حل کریں گے،ہم نے جو نکات رکھے انہیں کسی نے پورا نہیں کیا،ہماری پی ٹی آئی کے ساتھ آگے بھی بات چیت ہوگی،ہم ایک حتمی مذاکرات کی طرف جارہے ہیں۔

FOLLOW US