Saturday January 18, 2025

انتظار ختم ہوا،پنجاب کا وزیراعلی کون ہوگا، اعلان کردیا گیا

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہوم ورک کے ساتھ ساتھ مشاورت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے، مشاورتی عمل کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان کو فیورٹ امیدوار قرار

 

دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مقابلہ ہے تاہم سبطین وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں، جن کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب پی ٹی آئی کے حق میں مضبوط ہو گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔ ابتدائی طور پر ن لیگ نے پنجاب میں 129 جبکہ تحریک انصاف نے 123 نشستیں حاصل کیں۔ تاہم بعد ازاں آزاد امیدواروں کی شمولیت سے تحریک انصاف کو ن لیگ پر برتری حاصل ہوگئی۔جبکہ مسلم لیگ ق کی حمایت سے تحریک انصاف باآسانی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ تاہم پنجاب میں وزارت اعلی کے امیدوار کے ںام کے حوالے سے تحریک انصاف کئی روز تک کوئی حتمی فیصلہ نہ کر سکی۔ اس حوالے سے بنی گالہ میں کئی روز سے مسلسل مشاورت جاری ہے۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر پیر تک پنجاب کے وزیراعلی کے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیں گے۔

FOLLOW US