Saturday June 1, 2024

تحریک لبیک نے مشروط طور پر تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، کیا شرط رکھی گئی؟

کراچی (نیوزڈیسک) تحریک لبیک پاکستان شعبہ خواتین کراچی کی صدر ام حسن نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 میں بدترین دھاندلی کے خلاف 12 اگست کو نورانی چورنگی نمائش پر امیر المجاہدین علامہ خام حسین رضوی کی قیادت میں احتجاجی جلسہ ملک کی سیاست میں حقیقی حزب اختلاف کی سمت کا تعین کرے گا۔ بشری بی بی عمران خان کو ریاست مدینہ کے

 

قیام کے وعدے پر عملدرآمد کی یاد دہانی کرائیں اور جس طرح وہ خود اسلامی پردے پر عمل کرتی ہیں اپنی جماعت میں وہ مخلوط پروگرامات اور ناچ کود بے حیائی کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ٹی ایل پی کا شعبہ خواتین ایسے نیک کاموں میں ان سے تعاون کرے گا وہ کراچی میں عام انتخابات میں تحریکی کام کرنے والی خواتین کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہی تھیں۔ام حسن نے کہاکہ اسلام آباد کی اے پی سی بھان متی کا وہ کنبہ ہے جو ذاتی اقتدار کھو جانے پر پاگل ہوچکا ہے انہیں پاکستان کی سالمیت اور عوام کی خوشحالی کی فکر نہیں بلکہ 20 سال بعد منسٹر کالونی اسلام آباد کے سرکاری بنگلے خالی کرنے کا غم ہے۔ قانون ختم نبوت 1973 کے متفقہ اسلامی دستور کی اساس ہے بشری بی بی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ اپنے شوہر کی سیاسی جماعت کی جانب سے عالمی قوتوں کے دبا اور پارٹی میں شامل ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کا شکار ہوکر قانون ختم نبوت سے چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے دیں گی ایسی کسی بھی کوشش کے خلاف ٹی ایل پی سراپا احتجاج ہی نہیں بلکہ منکرین ختم نبوت کے سہولت کاروں کے لئے شمشیر بے نیام ہوگی انہوں نے ٹی ایل پی کی خواتین کارکنوں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے عہد لیا کہ ٹی ایل پی سے وابستہ خواتین بچوں کو عشق مصطفے ﷺکی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔

FOLLOW US