Saturday January 18, 2025

بریکنگ نیوز! تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں نمبر گیم پوری کر لی ، بڑا اعلان ہو گیا

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے نمبرز پورے کرلیے گئے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئند ہے،،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جمہوری سسٹم کا حصہ بننا سب سے ضروری ہے،،تحریک انصاف اپوزیشن جماعتوں کے تمام مسائل کا بغور
جائزہ لے گی اور ان کو حل کرے گی،تمام مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ میں ہی موجود ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزیدکہا چیئر مین عمران خان کی 22سالہ جدوجہد صرف پاکستان کی خاطر ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ایک روپے کی بھی کریشن نہیں بلکہ کرکٹ سے جو بھی پیسہ کمایا وہ شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی پر لگادیا ،،دنیا بھر میں ایس اکوئی ہسپتال موجود نہیں جو کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے۔

FOLLOW US