Monday May 20, 2024

امریکا عمران خان سے سب سے زیادہ کیوں خوفزدہ ہے؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں ایک خود مختار پاکستانی حکمران نظر آرہا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم کوئی امریکہ کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم امریکہ کی کچھ پالیسیوں

 

کی مخالفت کرتے ہیں ۔ امریکہ سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں ایک خود دار پاکستانی حکمران نظر آرہاہے یہ ایک حقیقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام ترشکایات الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کوچاہئے کہ اپنی کارکردگی بہتر کرے ۔ الیکشن کمیشن کے نتائج سر وے رپورٹوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرنیوالی جماعتیں ماضی میں ملک میں لوٹ مار کرتی رہی ہیں اس لئے مخالفت میں اکٹھی ہوگئی ہیں ۔

FOLLOW US