Saturday January 18, 2025

ن لیگ کی حکومت جاتے جاتے کتنے سو ارب ساتھ لے گئی، نگران وزیر خارجہ کا تشویشناک انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی حکومت نے خزانے میں کچھ نہیں چھوڑا۔نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا،سابقہ حکومت جاتے جاتے 2 سو ارب روپے ساتھ لے گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد 31 مئی کو رخصت ہو چکی تھی ۔جس

 

کے بعد نگران سیٹ اپ نے ملک کا انتظام و انصرام سنبھال رکھا ہے۔وفاق سمیت تمام صوبوں میں اہم وزارتوں کے قلمدان سابق بیوروکریٹس،جج صاحبان اور کاروباری افراد کو سونپ دئیے گئے ہیں جو اپنے شعبوں میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس نگران سیٹ اپ پر سب سے بڑی ذمہ داری شفاف انتخابات کا بروقت انعقاد تھا اور اسی بات کا اظہار وزیر اعظم سمیت تمام وزراء اعلیٰ بھی کر چکے تھے۔تاہم اب نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کی بڑی ذمہ داری پوری کرچکی ہے ۔تاہم نگران حکوت ابھی تک اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ حکومت کے آنے تک انتظام و انصرام سنبھالے ہوئے ہے۔آئندہ حکومت آتے ہی سارا انتظام اس کے سپرد کرنے کے بعد نگران سیٹ اپ رخصت ہوجائے گا۔آئندہ حکومت کے حوالے سے بات کی جائے تو11اگست کوقومی اسمبلی کےاجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔11اگست کوہی اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکےعہدےکیلیےکاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔12اگست کوقومی اسمبلی کےاسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکےلیےانتخاب ہوگا۔13اگست کووزیراعظم کےعہدےکیلیےکاغذات نامزدگی جمع کرائےجائیں گے۔ارکان قومی اسمبلی 15اگست کونئےوزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔مزید یہ ہے کہ 15اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔۔نگران حکومت کو ملک کا انتظام و انصرام سنبھالنے میں شدید مشکلات اور مالی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نگران وزیرِ خارجہ عبداللہ حسین ہارون کا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) میں تاجروں سے خطاب میں کہنا تھا کہ نگران حکومت سنبھالی تو خزانہ خالی تھا، ملک کو فوری طور پر 3 ارب ڈالر کی ضرورت تھی، چین نے ڈالر دئیے تو امریکا ناراض ہو گیا۔

FOLLOW US