Monday May 20, 2024

انتظار کی گھڑیاں ختم، قومی اسمبلی کا اجلاس کس تاریخ کو بلایا جائے گا، حتمی اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 11اگست کو اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری ، 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب اور 15 اگست کو وزیر اعظم کا انتخاب اور حلف برداری ہوگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن 7 اگست کو کامیاب اراکین کو نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ 9اگست تک آزاد امیدواروں کا

 

نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔9اگست تک آزاد امیدواروں کو کسی پارٹی میں شمولیت کا وقت دیا جائے گااور 10اگست کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔ اور 11 اگست کو اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے ۔ جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے ۔ 12اگست کو اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا اور حلف برداری ہوگی ۔ 13اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ اور 15اگست کو نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوگا اور اسی روز حلف برداری کی تقریب ہوگی۔

FOLLOW US