Monday May 20, 2024

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان ،نوجوت سنگھ سندھو کو لینے کے دینے پڑ گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی تقریب حلف برادری میں شرکت کا اعلان نوجوت سنگھ سدھو کو مہنگا پڑ گیا بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے ہی ہیرو کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو غدارقرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔25 جولائی کے

 

سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔۔اس موقع پر بھارت کی معروف شخصیت اور پاکستانی عوام کے ہردلعزیز ،سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر توجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ عمران خان بلند کردار کے مالک ہیں انکی تقریب حلف برداری میں پاکستان ضرور جاوں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس مین لوگوں کو متحد کرتے ہیں۔تاہم اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو کا یہ بیان انہیں مہنگا پڑ گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارت کی انتہا پسند جماعت شو سینا نے سابق بھارتی کرکٹر کو ملک کا بڑا غدار قرار دے دیا ، بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے ہی لیجنڈری کرکٹر کو غدارقرار دے دیا۔اس پر ردعمل دیتے ہوئےنوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے سیاسی نہیں ، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں ، وہ زبردست شخص ہیں ۔ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، کھلاڑی اور آرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔

FOLLOW US