Saturday January 18, 2025

آنیوالے دنوں میں ملک میں کیا ہونیوالا ہے؟ چوہدری نثار نے خوفناک پیشگوئی کر دی

ٹیکسلا(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیاہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے ٹیکسلامیں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات اچھے نہیں،،مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، ایک

 

مضبوط اپوزیشن ہے، ہر طرف دھاندلی کا شور ہے،میرے بارے میں جوقیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میرا کسی سے رابطہ ہوا ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ابھی فیصلہ کیاہے،کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی،سلام کاجواب دینے کامقصد یہ نہیں کوئی پیغام رسانی ہورہی ہے، انہوں نے کہاکہ امریکاآئی ایم ایف کوڈکٹیشن دے رہا ہے،ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US